the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ناندیڑ:۱۲؍اگست (نامہ نگار)ایک تاجر کے بلڈنگ کام کی شکایت بلدیہ میں دے کر اس تاجر سے ایک لاکھ روپئے کھنڈنی مانگنے والے دو نوجوانوں کے خلاف اتوارہ پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ پولس پریس نوٹ کے مطابق اتوارہ علاقہ کے بلڈنگ مٹیریل سپلائر مدثر نذر خان عرف ماجد نے پولس میں شکایت درج کرائی کہ ان کے تعمیری کام کے تعلق سے مذکورہ دو ملزمین نے بلدیہ میں تعمیری کام منہدم کرنے کی شکایت پیش کی تھی اور شکایت واپس لینے کیلئے ان سے ایک لاکھ روپئے کھنڈنی طلب کی تھی ۔ ملزم نمبر (۱) کھنڈنی کی آدھی رقم لیتے ہوئے پکڑا گیا جبکہ دوسرا ملزم



وہاں سے فرار ہوگیا ۔ اتوارہ پولس اسٹیشن میں دونوں ملزمین کے خلاف کھنڈنی مانگنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ ناندیڑ شہر میں ان دنوں خودساختہ بھرشٹا چار نرمولن سمیتی کے عہدیداران ، مختلف سنگھٹنا کے ذمہ دار بتاکر کچھ نوجوان نئے تعمیری کاموں کی شکایت میونسپل کارپوریشن کے پاس تحریری طورپر پیش کررہے ہیں اور پھر بلڈنگ مالک سے بڑی رقم کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ تعمیری کام کی جگہ پر پہنچ کر لوگوں کو بلیک میل کرنے کا نیا کاروبار کچھ دھوکہ بازوں نے شروع کیا ہے اور اس کے لئے میونسپل کارپوریشن میں شکایت پیش کرکے اس کا سہارا لیا جارہا ہے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.